ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ میں عصمت دری کے معاملے میں پہلے نمبر پر گڑگاؤں تو دوسرے پر فرید آباد 

ہریانہ میں عصمت دری کے معاملے میں پہلے نمبر پر گڑگاؤں تو دوسرے پر فرید آباد 

Tue, 06 Aug 2019 23:29:55    S.O. News Service

چندی گڑھ،06/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے گڑگاؤں میں خواتین کے تحفظ کا عالم یہ ہے کہ یہاں تقریباً گزشتہ پانچ سال میں عصمت دری کے سب سے زیادہ663 معاملے درج کیے گئے ہیں۔وہیں قتل کی 470 وارداتیں ہوئیں۔ریاستی اسمبلی میں کانگریس رکن کرن سنگھ دلال کے سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی گئی۔ہریانہ کے تمام اضلاع میں جرائم کے معاملے میں گڑگاؤں کے بعد دوسرے نمبر پر فرید آباد رہا، جہاں عصمت دری کے 543 اور قتل کے 337 معاملے سامنے آئے۔وہیں سونی پت میں عصمت دری اور قتل کے بالترتیب 229 اور 448 واقعات ہوئے۔فرید آباد اور گڑگاؤں میں نابالغ عصمت دری کے معاملے بھی سب سے زیادہ پائے گئے۔یہاں گزشتہ پانچ سال میں پاکسو ایکٹ کے تحت بالترتیب 412 اور 354 کیس درج کیے گئے۔دونوں ضلع خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں سب سے اوپر رہے، جہاں گڑگاؤں میں 4,577،فرید آباد میں 4,315کیس درج کئے گئے۔ان کے بعد تیسرے نمبر پر رہا پانی پت جہاں 3,595معاملے سامنے آئے۔پلول کے ممبر اسمبلی دلال نے ہر اضلاع میں نومبر 2014 سے ابھی تک ہوئے درج قتل، عصمت دری،نابالغ عصمت دری اور خواتین مخالف جرائم کے مقدمات کے اعداد و شمار مانگے تھے۔انہوں نے معاملات میں مجرم کو سزا دی گئی یا نہیں اس کی بھی معلومات مانگی تھی۔ایوان کو بتایا گیا کہ نومبر 2014 سے ابھی تک قتل کے 5043، عصمت دری کے 4847، پاکسو ایکٹ کے تحت 3674 اور (ظلم کا سراغ لگانا) ایکٹ کے تحت 3695 کیس درج کئے گئے۔ایوان کو بتایا گیا کہ نومبر 2014 سے 20 جولائی تک 953 کو قتل، 249 کو عصمت دری، 457 پر نابالغ عصمت دری اور 904 کو دیگر معاملات میں مجرم ٹھہرایا گیا۔


Share: